مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: لا فيء له إلا الجماع باب: جن حضرات کے نزدیک بغیر جماع کے ایلاء کی قسم ختم نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 19661
١٩٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن محمد بن سالم عن الشعبي عن علي وابن مسعود وابن عباس قالوا: الفيء الجماع (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی، حضرت ابن مسعود اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما م فرماتے ہیں کہ ایلاء کی قسم کو ختم کرنے کا طریقہ جماع ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر اسے بڑھاپے کی وجہ سے کوئی عذر ہو، کوئی بیماری ہو، یا قید کی وجہ سے بیوی تک رسائی نہ رکھتا ہو تو زبان یا دل سے رجوع کرلینا بھی کافی ہے۔