مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من كره أن يأخذ من المختلعة أكثر مما أعطاها باب: عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
حدیث نمبر: 19550
١٩٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن ابن (جريج) (١) عن عطاء أن امرأة أتت النبي تشكو زوجها قال: (تردين عليه ما (أخذت) (٢) منه؟ "، قالت: نعم، وأزيده قال: "أما زيادة فلا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضور ﷺ کے پاس اپنے خاوند کی شکایت لے کر آئی، آپ نے فرمایا کہ جو تم نے اس سے لیا تھا اسے واپس دے دیا ؟ اس نے کہا ہاں میں نے زیادہ دے دیا، آپ نے فرمایا کہ زیادتی نہیں کرسکتی۔
حواشی
(١) في [ب، س، ط]: (جريح).
(٢) في [ط]: (خلت).