مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من قال: الطلاق بالرجال والعدة بالنساء باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کاعورتوں سے ہے
حدیث نمبر: 19260
١٩٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن هشام عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة قال: حدثنا نفيع أنه كان مملوكا، وتحته حرة، فطلقها تطليقتين، فسأل عثمان وزيدا فقالا: طلاقها طلاق عبد وعدتها عدة حرة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نفیع ایک غلام تھے اور ان کے نکاح میں ایک آزاد خاتون تھیں، انہوں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، اس بارے میں انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہاری طلاق غلام والی اور ان کی عدت آزاد عورتوں والی ہے۔