مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يحدث نفسه بطلاق امرأته باب: اگر کوئی شخص دل میں بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19046
١٩٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبد الرحمن) (١) بن مهدي عن جرير بن حازم عن إسماعيل بن آدم قال: سألت محمد بن سيرين عن الرجل يحدث نفسه بالطلاق قال: ليس حديث النفس بشيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن آدم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص بیوی کو دل میں طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ دل میں کی گئی بات کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (علا رحمن).