مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يحدث نفسه بطلاق امرأته باب: اگر کوئی شخص دل میں بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19043
١٩٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن مسهر وعبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه تجاوز لأمتي عما حدثت به أنفسها، ما (لم تتكلم) (١) به، أو (تعمل) (٢) به" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے میری امت کے دل کے خیالات کو معاف کردیا ہے جب تک وہ ان تکلم نہ کریں یا اس کے تقاضے پر عمل نہ کرے۔
حواشی
(١) في [س]: (لا يتكلم).
(٢) في [ط]: (ويعمل).