مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
من لم ير طلاق المكره شيئا باب: جن حضرات کے نزدیک طلاق کے لئے مجبور کئے گئے شخص کی طلاق نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 19017
١٩٠١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة قال: أخبرنا شعبة عن محمد بن عبد الرحمن أن عاملًا من العمال ضرب رجلًا حتى طلق امرأته، قال: فكتب فيه إلى عمر بن عبد العزيز قال: (فلم) (١) يجز ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عامل نے ایک شخص پر تشدد کیا اور اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ جب یہ معاملہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے پاس پیش ہوا تو انہوں نے اس طلاق کو درست قرار نہیں دیا۔
حواشی
(١) في [س]: (لم).