مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 19013
باب: جن حضرات کے نزدیک طلاق کے لئے مجبور کئے گئے شخص کی طلاق نہیں ہوتی
من لم ير طلاق المكره شيئا
حدیث نمبر: 19013
١٩٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن عبد الملك عن عطاء أنه كان لا يراه شيئًا، قال عبد الملك في حديثه: قال عطاء: الشرك أعظم من الطلاق.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ مجبور کئے گئے شخص کی طلاق کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ عبد الملک اپنی روایت میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا کہ شرک طلاق سے بڑھ کر ہے۔