مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يقول لامرأته: قد أذنت لك (فتزوجي) باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18954
١٨٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود عن أبي حرة عن الحسن في رجل قال لامرأته: اخرجي من بيتي، ما يجلسك في بيتي؟ لست لي بامرأة، يقول: ثلاث مرات قال الحسن: (هذه) (١) واحدة وينظر ما نوى.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میرے گھر سے نکل جا ! تو میرے گھر میں کیوں بیٹھی ہے ؟ تو میری بیو ی نہیں ہے ! یہ تین مرتبہ کہا۔ حسن رحمہ اللہ نے فرمایا لیکن یہ ایک مرتبہ ہوگا اور اس کی نیت کا اعتبار ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (فعليه).