مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يقول لامرأته: قد أذنت لك (فتزوجي) باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18952
١٨٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في رجل قال لامرأته: قد أذنت لك (فتزوجي) (١) قال: إن لم ينو طلاقا فليس بشيء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے اجازت دی، تو شادی کرلے تو اگر طلاق کی نیت نہیں تھی تو یہ کچھ نہیں، یہ بات حضرت شعبی رحمہ اللہ کے سامنے ذکر کی گئی تو انہوں نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے نام کی قسم کھائی جاتی ہے، اس سے بہتر یہ تھا کہ طلاق ہوجاتی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (فروحي)، وفي [هـ]: (فزوجي).