حدیث نمبر: 18868
١٨٨٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن هارون قال: سألت ابن سيرين عن طلاق المجنون فقال: ليس (بشيء) (١) والسلطان ينظر فيه (يسأل) (٢) ⦗١٣٦⦘ (البينة) (٣) أنه طلق و (تصبر) (٤) يمينه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہارون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مجنون کی طلاق کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ سلطان اس میں غور فکرکرے گا اور گواہی طلب کرے گا کہ اس نے طلاق دی ہے اور قسم کا انتظار کرے گا۔
حواشی
(١) في [ط]: (شيء).
(٢) في [أ، ب، ك]: (يسل).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب، هـ]: (يبصر)