مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في رجل قال: يوم أتزوج فلانة فهي طالق ثلاثا باب: اگر ایک آدمی نے کہا کہ ’’میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں اسے تین طلاقیں‘‘تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18783
١٨٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن (معرف) (١) بن واصل عن الحسن بن (رواح) (٢) الضبي قال: سألت سعيد بن المسيب ومجاهدًا (٣) وعطاءً عن رجل قال: يوم أتزوج فلانة فهي طالق فقالوا: ليس بشيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن رواح ضبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء s سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس دن فلاں عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے، اس بات کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔ حضرت سعید رحمہ اللہ نے مثال سے بات سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ کیا سیلاب بارش سے پہلے آسکتا ہے۔
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (معروف).
(٢) في [س]: (رواج)، وانظر: سنن سعيد بن منصور ١/ (١٣٢٤)، وسنن البيهقي ٧/ ٣٢١، والاستذكار ٦/ ١٩٠.
(٣) في [س]: (مجاهد).