حدیث نمبر: 18778
١٨٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: أخبرني (عبد اللَّه) (١) بن رفاعة (الأنصاري) (٢) أنه ذكر لسعيد بن المسيب أن رجلًا من الأنصار (قيل) (٣) له: ذكر لنا أنك تخطب فلانة -امرأة سموها- فقال الأنصاري: هي طالق إن تزوجتها، فزعم عبد اللَّه أنه سئل سعيد فقال: أما أنا فلا أراه شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے سامنے تذکرہ کیا گیا کہ ایک انصاری سے کسی نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ تم فلاں عورت کو پیام نکاح بھجوا رہے ہو ؟ ان انصاری نے کہا کہ اگر میں اس سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے۔ حضرت سعید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرے خیال میں تو اس بات کی کوئی اہمیت نہیں۔ یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رحمہ اللہ بھی اسی بات کے قائل تھے۔

حواشی
(١) في [ز، ك]: زيادة (عبد اللَّه).
(٢) في [ط]: (الأنفاري).
(٣) في [س]: (قبل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18778
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18778، ترقيم محمد عوامة 18128)