حدیث نمبر: 18772
١٨٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا خلف بن خليفة قال: سألت منصورا عن الرجل (تذكر) (١) له المرأة (فيقول) (٢): يوم أتزوجها فهي طالق، قال: كان (الحسن) (٣) لا يراه طلاقًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خلف بن خلیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے منصور رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر آدمی کسی عورت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہے کہ جس دن میں اس سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ حسن رحمہ اللہ اسے کوئی چیز نہیں سمجھتے تھے۔

حواشی
(١) زيادة من: [خ].
(٢) في [س]: (يقول).
(٣) في [ك]: (الحسين).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18772
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18772، ترقيم محمد عوامة 18122)