١٨٦١٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (نا) (١) حماد بن سلمة عن عطاء الخرساني عن يحيى بن (يعمر) (٢) عن (عمار) (٣) قال: قدمت من السفر ⦗٧٠⦘ (فمسحني) (٤) أهلي بشيء من (صفرة) (٥) فأتيت رسول اللَّه ﷺ فسلمت عليه فلم يرد علي ولم (يرحب) (٦) بي وقال: " (انطلق) (٧) فاغسل عنك هذا"، فذهبت فغسلته (فبقي) (٨) (في) (٩) (من) (١٠) أثره شيء (فأتيته) (١١) فسلمت (عليه) (١٢) فلم يرد عليّ ولم يرحب بي فقال: "انطلق فاغسل عنك هذا"، فذهبت فغسلته ثم جئت فسلمت عليه (فرحب) (١٣) بي وقال: "إن الملائكة لا تقرب جنازة كافر ولا جنب ولا (متضمخ) (١٤) (بخلوق) (١٥) " (١٦).حضرت عمار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر سے واپس آیا تو میری بیوی نے مجھے کوئی ایسی چیزلگادی جس میں زردی ملی ہوئی تھی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہیں کہا۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا لیکن اس کا اثر باقی رہ گیا۔ میں آیا میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہ کہا۔ پھر فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا پھر میں آیا میں نے سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ فرشتے کافر کے جنازے، جنبی اور زرد رنگ لگانے والے مرد کے پاس نہیں جاتے۔