مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1860
باب: آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
في الرجل يبول في بيته الذي هو فيه
حدیث نمبر: 1860
١٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن فضيل عن أشعث قال سألت ابن سيرين عن الرجل يبول في بيته الذي يصلي فيه؟ فكرهه، وسألت الحسن؟ فقال: نعم ولا يتركه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے ابن سیرین سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنے اس کمرے میں پیشاب کرے جس میں نماز پڑھتا ہے ؟ تو انہوں نے اسے مکروہ خیال فرمایا۔ میں نے حسن سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں (کرسکتا ہے) لیکن وہ پیشاب کو کمرے میں نہ چھوڑے۔