مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يبول في بيته الذي هو فيه باب: آدمی جس کمرے میں نماز پڑھے اگر وہاں پیشاب موجود ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1860
١٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن فضيل عن أشعث قال سألت ابن سيرين عن الرجل يبول في بيته الذي يصلي فيه؟ فكرهه، وسألت الحسن؟ فقال: نعم ولا يتركه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے ابن سیرین سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے اس کمرے میں پیشاب موجود ہو جس میں نماز پڑھ رہا ہے ؟ تو انہوں نے اسے مکروہ خیال فرمایا۔ میں نے حسن سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نماز تو جائز ہے لیکن وہ پیشاب کو کمرے میں نہ چھوڑے۔