مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18583
باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی پھر خاوند مر گیا لیکن بیٹی کو علم نہیں تھا
ما قالوا في (رجل) (زوج) ابنته ثم مات الزوج ولم تعلم الابنة
حدیث نمبر: 18583
١٨٥٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن رجل زوج ابنته ثم مات الزوج ولم تعلم الابنة بذلك فقال: لا ترث.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی پھر خاوند مرگیا لیکن بیٹی کو علم نہیں تھا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگی۔