مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل يستأذن على أمه وعلى أخته باب: آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
حدیث نمبر: 18539
١٨٥٣٩ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: (سألت عكرمة) (١) قلت] (٢): يستأذن الرجل على أمه وعلى أخته؟ قال: نعم؛ استأذن (عليهما) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی ماں اور بہن کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے گا ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، اجازت طلب کرو۔
حواشی
(١) زيادة من [خـ].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٣) في [ك، ز]: (عليها).