مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18498
باب: ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
في الرجل يقر بولده، من قال: ليس له أن ينفيه
حدیث نمبر: 18498
١٨٤٩٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد والحكم قالا؛ إذا أقر بولده ثم نفاه قال الحكم: يضرب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اور حضرت حکم رحمہما اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر آدمی بچے کا اقرار کرنے کے بعد پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت حکم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس پر حد جاری ہوگی۔