مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في نكاح الشغار باب: نکاحِ شغار(رشتے کے لین دین کے ساتھ) نکاح کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 18417
١٨٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الشغار، وزاد ابن نمير: الشغار أن يقول الرجل: زوجني ابنتك حتى أزوجك ابنتي، أو زوجني أختك (حتى) (١) أزوجك أختي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔ ابن نمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نکاح شغار یہ ہے کہ ایک آدمی کہے کہ تو اپنی بیٹی سے میری شادی کرا دے میں اپنی بیٹی سے تیری شادی کرادیتا ہوں یا اپنی بہن سے میری شادی کرادے میں اپنی بہن سے تیری شادی کرادیتا ہوں۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: سقطت (حتى).