مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18410
باب: ایک آدمی کی کوئی بیوی یا باندی ہو لیکن اسے بچے میں شک ہو تو وہ کیا کرے؟
في الرجل (يكون) له المرأة أو الجارية فيشك في ولدها، ما يصنع؟
حدیث نمبر: 18410
١٨٤١٠ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن عثمان بن الأسور عن عطاء في الرجل يشك في ولده (قال: مره) (١) (فليستلحقه) (٢) (وإن) (٣) (عمر) (٤) بن الخطاب قال: من أقر أنه أصاب وليدة أو غشي الحقنا به ولدها (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو اپنے بچے کے نسب کے بارے میں شک ہوا تو حضرت عطاء رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا کہ اسے حکم دو کہ بچے کو اپنا بچہ قرار دے۔ کیونکہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں فرمایا ہے کہ جس نے اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے کسی باندی سے جماع کیا ہے تو ہم بچے کو اسی کا قرار دیں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب]، وفي [س]: (مرة).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (فليستحلفه).
(٣) في [جـ، ك، ط]: (فإن)، وفي [ز]: (قال).
(٤) في [س]: (حدثنا عمرو).
(٥) منقطع؛ عطاء لم يدرك عمر.