حدیث نمبر: 18409
١٨٤٠٩ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أسلم المنقري عن (عبد اللَّه) (١) (بن) (٢) عبيد بن عمير قال: باع عبد الرحمن بن عوف جارية كان وقع عليها قبل أن (يستبرئها) (٣) فظهر بها حمل عند الذي (اشتراها) (٤) فخاصمه إلى عمر فقال عمر: هل كنت تقع عليها؟ قال: نعم! قال: فبعتها قبل أن تستبرئها؟ قال: نعم، قال: ما كنت لذلك بخليق. قال: فدعا القافة فنظروا إليه (فألحقوه) (٥) به. (قال) (٦): قال: فولد له منها كثير فما (عيروه) (٧) به (٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی ایک باندی کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرنے سے پہلے اسے فروخت کردیا، پھر خریدنے والے کے پاس اس کا حمل ظاہر ہوا۔ تو یہ مقدمہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ کیا تم اس سے جماع کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے اقرار کیا، پھر پوچھا کہ کیا تم نے اس کے رحم کے صاف ہونے کا یقین کئے بغیر اسے بیچ دیا۔ انہوں نے اقرار کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ پھر انہوں نے قیافہ شناسوں کو بلایا، انہوں نے بچے کو دیکھا تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بچہ قرار دیا، پھر اس باندی سے حضرت عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کی بہت اولاد ہوئی اور کسی نے اسے برا قرار نہ دیا۔

حواشی
(١) في [هـ، ز]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [جـ]: (عن).
(٣) في [أ، ب]: (يشتريها).
(٤) في [أ، ب، س، ط]: (إستبرئها).
(٥) في [أ، ب، س]: (وألحقوه).
(٦) في [ك، جـ، ز]: سقط (قال).
(٧) في [أ، ب، جـ، ك]: (غيروه).
(٨) منقطع؛ عبيد اللَّه عن عمر منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18409
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18409، ترقيم محمد عوامة 17784)