حدیث نمبر: 18384
١٨٣٨٤ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن أبي (بشر) (١) عن الشعبي أن نسوة (كن) (٢) بالشام فأشرن و (بطرن) (٣) (ولعبن) (٤) (الحزقة) (٥) فركبت واحدة الأخرى و (نخست) (٦) (الأخرى) (٧) فأذهبت (عذرتها) (٨) (فرفع) (٩) ذلك إلى عبد الملك بن مروان فسأل عن ذلك فضالة بن عبيد وقبيصة بن (ذؤيب) (١٠) فقالا: عليهن الدية و (ترفع) (١١) نصيب واحدة (١٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شام میں کچھ لڑکیاں کھیلنے کے لئے جمع ہوئیں، ایک لڑکی دوسری پر سوار ہوئی اور دوسری نیچے دب گئی جس کی وجہ سے اس کا پردہ بکارت زائل ہوگیا۔ یہ مقدمہ عبد الملک بن مروان کے پاس لایا گیا تو انہوں نے فضالہ بن عبید رحمہ اللہ اور قبیصہ بن ذؤیب رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا۔ ان دونوں نے فرمایا کہ ان سب لڑکیوں پر دیت واجب ہوگی اور ایک کا حصہ اٹھالیا جائے گا۔ ابن معقل رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دیت صرف اس پر ہونی چاہئے جس نے اسے دبایا ہے۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں یہی ہونا چاہئے اور دیت کے بجائے پردہ بکارت کو زائل کرنے کا تاوان ہونا چاہئے۔

حواشی
(١) في [س]: (بشير).
(٢) في [هـ]: (كنا).
(٣) في [س، هـ]: (نظرن).
(٤) في [أ، ب]: (وبغين).
(٥) في [أ، جـ، س]: (الحرقة)، وفي [ك]: (الخزقة)، وفي [هـ]: (الخرقة)، وهو نوع من الألعاب.
(٦) في [أ، ب]: (تحست)، وفي [س]: (نخسن)، وفي [هـ]: (بجست).
(٧) في [س، هـ]: (الآخر).
(٨) في [س]: (عذرتها).
(٩) في [أ]: (فرع).
(١٠) في [أ، ط]: (ذيب).
(١١) في [ب]: (يرفع).
(١٢) منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18384
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18384، ترقيم محمد عوامة 17761)