مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
المرأة يصيب ثوبها من لبنها باب: اگر عورت کے کپڑوں پر اس کا دودھ لگ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 1835
١٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن (سلم) (١) بن أبي (الذيال) (٢) عن الحسن، في المرأة يصيب ثوبها من لبنها أتصلي، ولا تغسل ثوبها؟ (٣) قال: ما بلبنها من نجس.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر عورت کے کپڑوں پر اس کا دودھ لگ جائے تو کیا وہ کپڑے دھوئے بغیر نماز پڑھ سکتی ہے ؟ فرمایا اس کا دودھ ناپاک نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، خ، ك، هـ]: (سالم).
(٢) في [هـ]: (الذبال).
(٣) في [أ]: (يعني لبنها).