حدیث نمبر: 18344
١٨٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن مبارك عن إسماعيل مولى بني مخزوم قال: سألت عطاء (عن) (١) (امرأة) (٢) قالت لعبدها: أعتقك على أن تزوجني فقال: لو أنها بدأت بعتقه.
مولانا محمد اویس سرور

اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ بہتر تھا کہ وہ اسے آزاد کردیتی۔ میں نے حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے بھی یہی سوال کیا تو انہوں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ کے مثل بات فرمائی۔ میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سوال کیا تو وہ غضبناک ہوئے اور فرمایا کہ یہ اللہ اور سلطان کی طرف سے قابل سزا عمل ہے۔

حواشی
(١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (عن).
(٢) سقط من: [أ، س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18344
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18344، ترقيم محمد عوامة 17727)