مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18336

باب: قرآن مجید کی آیت {فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُمْ} کی تفسیر

قوله: ﴿فآتوا الذين ذهبت أزواجهم﴾

حدیث نمبر: 18336
١٨٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن سفيان عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق قال: كانت المرأة إذا ذهبت إلى المشركين أعطوا زوجها مثل مهرها، وإذا ذهبت إلى قوم ليس (بينها) (٢) وبينهم عهد من المشركين (فعاقبتم) فأصبتم غنيمة ﴿فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا﴾ [الممتحنة: ١١]، (يقول) (٣): (آتوا) (٤) زوجها من الغنيمة مثل مهرها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی عورت مشرکین کے پاس چلی جاتی تو اس کے خاوند کو اس کے مہر کے برابر ادا کیا جاتا، اور جب کوئی عورت مشرکین کی کسی ایسی قوم کے پاس چلی جائے جن کے ساتھ کوئی عہد نہ ہو، پھر تمہاری باری آئے اور تمہیں مال غنیمت ہاتھ لگے تو { فَآتُوا الَّذِینَ ذَھَبَتْ أَزْوَاجُھُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا } یعنی اس کے خاوند کو غنیمت میں سے اس کے مہر کے برابر ادا کرو۔

حواشی
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (بينهما).
(٣) سقط من: [ز، ك].
(٤) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (ايتو).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18336
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 17719»