مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18327
باب: کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے؟
في الرجل يتزوج وهو مريض، أيجوز؟
حدیث نمبر: 18327
١٨٣٢٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن (١) الحكم (٢) قال: أراد (عبد الرحمن) (٣) ⦗٥٥١⦘ ابن أم الحكم أن يشتري ثمنه من (بنت) (٤) جرير وهو مريض فأبت فتزوج عليها ثلاثًا وهو مريض فجاز.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن ابن ام الحکم رحمہ اللہ نے حالت مرض میں اپنی بیوی جریر کی بیٹی سے اس کا آٹھواں حصہ (میراث) خریدنا چاہا تو اس نے انکار کردیا، چنانچہ انہوں نے حالت مرض ہی میں اس پر تین اور عورتوں سے شادی کرلی اور اسے جائز قرار دیا گیا۔
حواشی
(١) في [س]: زيادة (و).
(٢) في [أ، جـ، ز، ط، هـ]: زيادة (قال).
(٣) في [جـ]: (عثمان).
(٤) في [أ، ب، ط]: (بيت).