مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من أراد أن يتزوج المرأة، من قال: لا بأس أن ينظر إليها باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
حدیث نمبر: 18293
١٨٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو معاوية عن عاصم عن بكر عن المغيرة بن شعبة قال: خطبت امرأة فقال لي النبي ﷺ: "هل نظرت إليها؟ (قلت) (٢): لا، (قال) (٣): فانظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا تو حضور ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم نے اسے دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اسے دیکھ لو، یہ تمہارے رشتے کے دیر پا ہونے کا سبب بنے گا۔
حواشی
(١) في [هـ، س]: (نا).
(٢) في [ك، س، ز، ك]: (قال).
(٣) سقط من: [جـ، ز، ك].
(٤) رجاله ثقات، واختلف في سماع بكر من المغيرة، أخرجه أحمد (١٨١٥٤)، والترمذي (١٠٨٧)، والنسائي ٦/ ٦٩، وابن ماجه (١٨٦٦)، وسعيد بن منصور (٥١٧)، وعبد الرزاق (١٠٣٣٥)، وابن حبان (٤٠٤٣)، والحاكم ٢/ ١٦٥، وعبد بن حميد (١٢٥٤)، وابن الجارود (٦٧٦)، (٦٧٥)، والطحاوي ٣/ ١٤، والدارقطني (٣/ ٢٥٢)، والبيهقي ٧/ ٨٤، والخطيب ٧/ ٣٤٤، والطبراني ٢٠/ ١٠٥٤، والبغوي (٢٢٤٧)، والدارمي (٢٠٩٤).