مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18294
باب: اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
من أراد أن يتزوج المرأة، من قال: لا بأس أن ينظر إليها
١٨٢٩٤ - حدثنا يونس (بن) (١) محمد قال: نا عبد الواحد (بن زياد) (٢) قال: نا محمد ابن (إسحاق) (٣) عن داود بن الحصين عن واقد بن عبد الرحمن بن سعد بن معاذ عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا خطب أحدكم امرأة فإن استطاع أن ينظر منها إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل". فخطبت جارية من بني سلمة فكنت أتخبأ (٤) تحت الكَرَب حتى نظرت منها إلى ما يدعوني إلى نكاحها (فتزوجتها) (٥) (٦).حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیام بھجوائے تو اگر اس میں سے وہ چیز دیکھنے کی طاقت رکھتا ہو جو اسے اس سے نکاح کی طرف مائل کرے تو ایسا کرلے “ پس میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کے لئے نکاح کا پیغام بھجوایا اور کھجور کی چھال کے نیچے چھپ کر میں نے اس میں سے وہ چیز دیکھ لی جو مجھے اس سے نکاح کی طرف مائل کرتی تھی اور پھر اس سے شادی کرلی۔