مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
إذا فرق بين المتلاعنين لم (يجتمعا) أبدا وليس له أنه يتزوجها باب: جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
حدیث نمبر: 18278
١٨٢٧٨ - حدثنا يزيد عن حبيب عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد قال: لا يجتمعان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت دوبارہ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔