مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من رخص في لبن الفحل ولم يره شيئا باب: جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا
حدیث نمبر: 18267
١٨٢٦٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: أول ما سمعت بلبن الفحل ونحن بمكة فجعل أياس بن معاوية يقول: وما بأس هذا ومن (يكره) (١) هذا؟.مولانا محمد اویس سرور
ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے پہلی مرتبہ مکہ میں دودھ اترنے کا سبب بننے والی مرد کی حرمت کے بارے میں سنا، تو اس موقع پرایاس بن معاویہ رحمہ اللہ نے کہنا شروع کیا کہ اس میں کیا حرج ہے ؟ اور اسے کون مکروہ سمجھتا ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (يكرهه).