مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18229

باب: ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے

ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فيدخل بها فتكون ذات محرم منه

حدیث نمبر: 18229
١٨٢٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن مطر عن الحكم في رجل تزوج أخته أو أخت امرأته من الرضاعة فدخل بها وهو لا يشعر قال: لها الصداق كاملًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے انجانے میں اپنی رضاعی بہن یا اپنی بیوی کی رضاعی بہن سے شادی کی اور پھر دخول بھی کر بیٹھا تو اسے پورا مہر ملے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18229
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 17622»