مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في الرجل يتزوج المرأة فيدخل بها فتكون ذات محرم منه باب: ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
حدیث نمبر: 18229
١٨٢٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن مطر عن الحكم في رجل تزوج أخته أو أخت امرأته من الرضاعة فدخل بها وهو لا يشعر قال: لها الصداق كاملًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے انجانے میں اپنی سگی یارضاعی بہن سے شادی کی اور پھر دخول بھی کر بیٹھا تو اسے مہر ملے گا۔