مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18150
باب: ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے توکیا حکم ہے؟
في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها وهو مريض قبل أن يدخل بها
حدیث نمبر: 18150
١٨١٥٠ - حدثنا أبو معاوية عن ابن أبي ليلى عن الشعبي قال: إذا طلقها قبل أن يدخل بها فلا ميراث لها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے توا سے میراث نہیں ملے گی۔