مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18148
باب: ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے توکیا حکم ہے؟
في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها وهو مريض قبل أن يدخل بها
حدیث نمبر: 18148
١٨١٤٨ - حدثنا محمد بن سواء عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: لها الصداق كاملًا ولها الميراث وعليها العدة.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے توا سے پورامہر ملے گا، میراث ملے گی اور عدت بھی واجب ہوگی۔