مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18096

باب: ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی

ما قالوا في (الرجل) يتزوج المرأة على حكمها

حدیث نمبر: 18096
١٨٠٩٦ - حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين أن الأشعث تزوج امرأة على حكمها فسأله (عمر) (١) عنها فقال: بت (بليلة) (٢) لا يعلمها إلا اللَّه (مخافة) (٣) أن (تحكم) (٤) عليّ في مال قيس فقال: ليس ذلك لها إنما لها مهر نسائها (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اشعث رضی اللہ عنہ نے ایک عورت سے اس کے منہ مانگے مہر پر شادی کی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی رات (بے چینی میں) گزاری ہے جس کا علم صرف اللہ کو ہے، اس خوف کے ساتھ کہ کہیں وہ مجھ پر قیس کے مال کی فرمائش نہ کردے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اسے یہ نہیں ملے گا اسے مہر مثلی ملے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، س]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (بليله)، وفي [س، هـ]: (ليلة).
(٣) في [س]: (فخافنه).
(٤) في [أ، ب]: (يحكم).
(٥) منقطع ضعيف؛ أشعث ضعيف، وابن سيرين عن عمر منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18096
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14536، 14537، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10271، 10272، ترقيم محمد عوامة: 17494»