مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في (الرجل) يتزوج المرأة على حكمها باب: ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
حدیث نمبر: 18093
١٨٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك قال: سمعت النخعي قال: تزوج الأشعث امرأة على حكمها (فرفع) (١) إلى عمر بن الخطاب فقال: ارضها ارضها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اشعث نے ایک عورت سے منہ مانگے مہر پر شادی کی، پھر یہ مقدمہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے راضی کرو، اسے راضی کرو۔
حواشی
(١) في [جـ، ز، ك]: (فرجع).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.