مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18085
باب: جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں؟
ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟
حدیث نمبر: 18085
١٨٠٨٥ - وقضى فيها عليٌّ أن يفرق بينهما وتوفي عدة ما بقي من الزوج الأول ⦗٤٩٢⦘ ثم تعتد ثلاثة قروء ولها الصداق بما استحل (من) (١) فرجها، ثم إن شاء خطبها بعد ذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے، پھر عورت پہلے خاوند کی باقی ماندہ عدت پوری کرے، پھر تین حیض عدت گزارے، اور شرمگاہ کو حلال کرنے کی وجہ سے اسے مہر ملے گا۔ پھر اگر آدمی چاہے تو اس کے بعد اسے نکاح کا پیغام بھیج دے۔
حواشی
(١) في [س]: (بما).