مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18084
باب: جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں؟
ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟
حدیث نمبر: 18084
١٨٠٨٤ - حدثنا ابن نمير عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق قال: (قضى) (١) عمر في امرأة تزوجت في عدتها أن يفرق بينهما ما عاشا ويجعل صداقها في بيت المال وقال: كان نكاحها حرامًا (وصداقها) (٢) حرام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی عدت میں شادی کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ جب تک یہ زندہ ہیں ان کے درمیان جدائی کرادی جائے اور ان کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا جائے۔ اور فرمایا کہ ان کا نکاح بھی حرام تھا اور مہر بھی حرام ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (كذا).
(٢) في [س، ط، هـ]: (فصداقها).