حدیث نمبر: 18084
١٨٠٨٤ - حدثنا ابن نمير عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق قال: (قضى) (١) عمر في امرأة تزوجت في عدتها أن يفرق بينهما ما عاشا ويجعل صداقها في بيت المال وقال: كان نكاحها حرامًا (وصداقها) (٢) حرام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی عدت میں شادی کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ جب تک یہ زندہ ہیں ان کے درمیان جدائی کرادی جائے اور ان کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا جائے۔ اور فرمایا کہ ان کا نکاح بھی حرام تھا اور مہر بھی حرام ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے، پھر عورت پہلے خاوند کی باقی ماندہ عدت گزارے پھر تین حیض عدت گزارے اور شرمگاہ کو حلال کرنے کی وجہ سے اسے مہر ملے گا۔ پھر اگر آدمی چاہے توا سے دوبارہ نکاح کا پیغام بھجوادے۔

حواشی
(١) في [س]: (كذا).
(٢) في [س، ط، هـ]: (فصداقها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18084
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18084، ترقيم محمد عوامة 17483)