مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟ باب: جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 18078
١٨٠٧٨ - حدثنا ابن علية عن صالح بن مسلم عن الشعبي قال: قال عمر: يفرق بينهما [ويجعل صداقها في بيت المال (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت سے اس کی عدت میں شادی کی گئی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی لیکن مہر شرمگاہ کے حلال ہونے کا عوض بنے گا۔
حواشی
(١) منقطع؛ لانقطاع ما بين الشعبي وعمر.