مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟ باب: جو عورت اپنی عدت میں شادی کرلے اسے مہر ملے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 18076
١٨٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) معتمر بن سليمان عن (برد) (٢) عن مكحول قال: فرق عمر بن الخطاب بينهما وجعل صداقها في بيت المال (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت سے اس کی عدت میں شادی کی گئی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا۔ حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مہر کا مال بیت المال میں نہیں جائے گا یہ اس کی شرمگاہ کا عوض ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٢) في [ط]: (بردة).
(٣) منقطع؛ مكحول لم يدرك عمر.