مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18037
باب: بیوی سے شرعی ملاقات کے کیاآداب ہیں؟
ما يؤمر به الرجل إذا دخل على أهله؟
١٨٠٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن داود عن أبي نضرة عن أبي سعيد مولى أبي أسيد قال: تزوجت وأنا مملوك فدعوت نفرًا من أصحاب النبي ﷺ فيهم ابن مسعود وأبو ذر وحذيفة قال: وأقيمت الصلاة قال: فذهب أبو ذر ليتقدم فقالوا: إليك (قال) (١): أو كذلك؟ قالوا: نعم! قال: (فتقدمت) (٢) (بهم) (٣) وأنا عبد مملوك وعلموني (فقالوا) (٤): إذا (أُدخل) (٥) عليك أهلك فصل (٦) ركعتين ثم (سل) (٧) اللَّه (تعالى) (٨) من خير ما دخل عليك، وتعوذ به من شره ثم شأنك وشأن أهلك (٩).حضرت ابو اسید کے مولیٰ حضرت ابو سعید کہتے ہیں کہ جب میں نے شادی کی تو میں غلام تھا۔ میں نے نبی ﷺ کے صحابہ کی ایک جماعت کی دعوت کی۔ ان میں حضرت ابن مسعود، حضرت ابو ذر اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ م بھی تھے۔ جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ آگے ہونے لگے تو ساتھیوں نے ان سے کہا کہ پیچھے رہیے۔ انہوں نے فرمایا کیا ایسا ہی ہے ؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ چنانچہ میں آگے بڑھا اور انہیں نماز پڑھائی حالانکہ میں غلام تھا۔ پھر انہوں نے مجھے سکھایا اور فرمایا جب تمہاری بیوی تمہارے پاس آئے تو دو رکعت نماز پڑھو، پھر اللہ تعالیٰ سے اس چیز کی خیر مانگو جو تمہارے پاس آئی ہے اور اس کے شر سے اس کی پناہ چاہو۔ پھر اپنی بیوی کے ساتھ مصروف ہوجاؤ۔