مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له باب: ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور دوسرا آدمی اس سے اس لئے شادی کرے تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17967
١٧٩٦٧ - حدثنا أبو داود عن حبيب عن عمرو عن جابر بن زيد في رجل تزوج امرأة ليحلها لزوجها وهو لا يعلم] (١) قال: لا يصلح ذلك إذا كان تزوجها ليحلها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ اس شخص کے بارے میں جس نے کسی عورت سے اس لئے شادی کی تاکہ اسے پہلے خاوند کے لئے حلال کرے، حالانکہ وہ اس بات کو نہ جانتا تھا۔ فرماتے ہیں کہ اگر صرف حلال کرنے کے لئے شادی کی ہے تو یہ درست نہیں۔
حواشی
(١) تكرر ما بين المعكوفين في [س، هـ].