مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان إذا توضأ نضح فرجه باب: وضو کرتے وقت شرم گاہ کی جگہ پانی چھٹرکنے کا بیان
حدیث نمبر: 1792
١٧٩٢ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن (مقسم) (١) عن ابن عباس قال: إن الشيطان يأتي أحدكم، وهو في الصلاة فيبل إحليله، حتى يريه أنه قد أحدث، فمن رأى به ذلك فلينتضح بالماء، فمن (رابه) (٢) من ذلك شيء، فليقل: هو عمل الماء (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شیطان تم میں سے کسی کی نماز میں آتا ہے اور اس کے آلۂ تناسل کے سوراخ کو گیلا کر کے یہ دکھاتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ جسے ایسا شک ہو وہ پانی چھڑک لے اور جسے اس بارے میں زیادہ شک ہو تو وہ کہے کہ یہ پانی کی وجہ سے ہے۔
حواشی
(١) في [أ، خ، د]: (هشيم)، وسقط من [هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (رأى به).