مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17916
باب: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ رضاعت سے بھی حرام ہوجاتے ہیں
ما قالوا في الرضاع، يحرم منه ما يحرم من النسب؟
حدیث نمبر: 17916
١٧٩١٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (سعد) (١) بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن عن علي قال: قلت: يا رسول اللَّه مالك (تنوق) (٢) في قريش وتدعنا قال: "عندكم شيء؟ " قلت: نعم! بنت حمزة فقال رسول اللَّه ﷺ: "إنها لا تحل لي، إنها بنت أخي من الرضاعة" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! کیا وجہ ہے کہ آپ قریش میں شادی کی رغبت رکھتے ہیں اور ہمیں چھوڑ دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی ایسی خاتون ہیں ؟ میں نے کہا جی ہاں، حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں، کیونکہ وہ میری رضاعی بھتیجی ہیں۔
حواشی
(١) في [أ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ب، ز، ك]: زيادة ﷺ، وفي [أ، ب، س، ط، هـ]: (تتوق).