حدیث نمبر: 17916
١٧٩١٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (سعد) (١) بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن عن علي قال: قلت: يا رسول اللَّه مالك (تنوق) (٢) في قريش وتدعنا قال: "عندكم شيء؟ " قلت: نعم! بنت حمزة فقال رسول اللَّه ﷺ: "إنها لا تحل لي، إنها بنت أخي من الرضاعة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! کیا وجہ ہے کہ آپ قریش میں شادی کی رغبت رکھتے ہیں اور ہمیں چھوڑ دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی ایسی خاتون ہیں ؟ میں نے کہا جی ہاں، حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے لئے حلال نہیں، کیونکہ وہ میری رضاعی بہن ہیں۔

حواشی
(١) في [أ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ب، ز، ك]: زيادة ﷺ، وفي [أ، ب، س، ط، هـ]: (تتوق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17916
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٤٤٦)، وأحمد (٦٢٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17916، ترقيم محمد عوامة 17320)