مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: يحرم قليل الرضاع وكثيره باب: جن حضرات کے نزدیک تھوڑا یا زیادہ دودھ پلانے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے
حدیث نمبر: 17903
١٧٩٠٣ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن قتادة قال: كتبت إلى إبراهيم أسأله عن الرضاع فكتب إلي أن عليا وعبد اللَّه (كانا) (١) يقولان: قليله وكثيره حرام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو خط لکھا کہ وہ مجھے حرمت رضاعت کو ثابت کرنے والے دودھ کے متعلق بتادیں۔ تو انہوں نے میری طرف خط لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ما فرمایا کرتے تھے کہ رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ اس سے حرمت ثابت ہوجاتی ہے۔
حواشی
(١) في [ب، س]: (كان).
(٢) منقطع؛ إبراهيم عن علي وعبد اللَّه منقطع.