مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله (تعالى): ﴿ولا يبدين زينتهن﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 17880
١٧٨٨٠ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل (بن) (١) أبي خالد عن ماهان: ﴿إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ قال: الثياب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ماہان قرآن مجید کی آیت { وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَاظَھَرَ مِنْھَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کپڑے ہیں۔
حواشی
(١) في [س]: (عن).