مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله (تعالى): ﴿إلا أن يعفون أو يعفو الذي بيده عقدة النكاح﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {اِلَّا أَنْ یَعْفُوْنَ أَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحَ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 17854
١٧٨٥٤ - حدثنا أبو خالد عن شعبة عن أبي بشر عن طاوس ومجاهد (قالا) (١): ﴿الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ﴾: هو (الولي) (٢) وقال سعيد بن جبير: هو الزوج، فكلماه في ذلك فما برحا حتى تابعا سعيدًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ولی ہے۔ حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔ ان دونوں حضرات نے اس بارے میں حضرت سعید سے بات کی اور دونوں حضرت سعید کے نکتہ نظر کے قائل ہوگئے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (قال).
(٢) في [س]: (الوليد).